میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، اظہر الدین کو وزیر بنانے پر کشن ریڈی کو تکلیف کیوں: ریونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ وہ کانگریس امیدوار نوین یادو کی حمایت میں شیخ پیٹ میں منعقدہ انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا "ہم جوبلی ہلز حلقے میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں۔ چار ہزار اندراماں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اگر نوین یادو کامیاب ہوتے ہیں تو ہم مزید ترقی کام کریں گے۔”انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا "کشن ریڈی یہ جواب دیں کہ حیدرآباد میں موسی ندی پر ریور فرنٹ کیوں نہیں بنایا جا سکتا؟
جب ہم نے انہیں چیلنج کیا تو وہ جواب کیوں نہیں دے رہے؟ ان کا کہنا ہے کہ کل کی ان کی تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ چیف منسٹر کے مطابق میں شروع سے ایک سیکولر سوچ رکھنے والا انسان ہوں۔ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو اقلیتوں کو بے شمار مواقع فراہم کیے گئے۔ ریونت ریڈی نے کہا میں نے کوڈنگل سے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی اس میں اقلیتوں کا بڑا تعاون رہا۔ پچھلے 20 ماہ کی کانگریس حکومت میں ہم نے یقینی بنایا کہ اقلیتوں کو کوئی دشواری نہ ہو۔”
انھوں نے مزید کہا "کشن ریڈی سوال کر رہے ہیں کہ اظہر الدین کو وزارتی عہدہ کیسے دیا گیا؟ تو انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ کیوں نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ اگر اظہر الدین کو وزیر بنایا گیا تو اس سے کشن ریڈی کو کیا تکلیف ہے؟



