تلنگانہ
نکہت زرین کی سنہری فتح، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے مبارکباد

چیف منسٹر اے۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کو عالمی باکسنگ کپ فائنل میں 51 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
چیف منسٹر نے کہا کہ نکہت زرین نے گرینٹر نویڈا میں منعقدہ عالمی باکسنگ کپ فائنلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے
۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح نے نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر تلنگانہ کی شاندار پہچان قائم کی ہے۔چیف منسٹر نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے لیے نکہت زرین کی اس کامیابی کو ایک مثال اور تحریک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں وہ مزید اعلیٰ کامیابیاں حاصل کریں گی اور نئے ریکارڈ قائم کریں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے نکہت زرین کو گزشتہ سال ہی محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی کی ملازمت فراہم کی ہے



