جرائم و حادثات

نل کنکشن کاٹ دینے کی دھمکی۔ پیسہ لوٹ لینے دھوکہ بازوں کی نئی چال

حیدرآباد: سائبر جرائم پیشہ افراد نے اب حیدرآباد واٹر بورڈ کے صارفین کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ وہ صارفین کو فرضی پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اپنا واٹر بل ادا نہیں کریں گے

 

تو ان کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔یہ پیغامات دیکھ کر صارفین گھبرا جاتے ہیں اور کچھ افراد کو APK فائل بھی بھیجی جا رہی ہے جسے انسٹال کرنے کے بعد ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی جا رہی ہے۔جب یہ معاملہ واٹر بورڈ کے حکام کے علم میں آیا تو انہوں نے فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا کہ

 

ایسے پیغامات بورڈ کی جانب سے نہیں بھیجے جا رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے نقلی پیغامات پر ہرگز ردعمل ظاہر نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button