تلنگانہ

باکسر و ڈی ایس پی نکہت زرین کی ارکان خاندان کے ساتھ محمد علی شبیر سے ملاقات

حیدرآباد، 22 ستمبر ( اردولیکس) ورلڈ باکسنگ چمپئن اور اولمپک ایتھلیٹ نکہت زرین نے اپنے والدین کے ساتھ اتوار کو تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے جوبلی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 

نکہت زرین نے تلنگانہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اسپشل پولیس) کے طور پر اپنی تقرری پر شبیر علی کا شکریہ ادا کیا، یہ عہدہ انھوں نے حال ہی میں سنبھالا ہے۔بات چیت کے دوران، محمد علی شبیر نے ریاست میں کھیلوں کے فروغ کے لئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔

 

اولمپک سطح کے ایتھلیٹس تیار کرنے کے لیے اگلے تعلیمی سال سے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند کھلاڑیوں کو تربیت دینے اور عالمی معیار کے کھیلوں کا ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی کوچ کو لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button