جنرل نیوز

کریم نگر میں اساتذہ و لکچررس کا خصوصی اجلاس 

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریمنگرپر آج تاریخ22 ستمبر 2024 اساتذہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اور اس اجلاس میں 12 اکتوبر 2024 کو ہو منعقد ہو نے والے اُردو کا نفرس کو کامیاب بنانے کے لئے غور کیا گیا

 

قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا. شیخ لائق علی وارثی سکریٹری ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ نے ایک روزہ اُردو کا نفرنس کی تفصیلات پیش کیں. شرکاء اجلاس نےاپنے تاثرات کا اظہار کیا. آخر میں شعیب الحق طالب ریاستی صدرادارہ ادب تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

 

شہر کریم نگر میں پہلی بار ایک روزہ اُردو کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے لہذا تمام اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے طلباء اور طالبات کو اور اپنے ساتھی اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک کرواکر اجلاس کو کامیاب بنائیں۔ کانفرنس میں” تعمیری ادب کا فروغ کیوں اور کیسے” کہ عنوان پر معروف پروفیسر س اپنے مقالات پیش کریں گے. محمد نصیر الدین کنوینر اجلاس کے اظہارتشکر پر اجلاس کا اختمام ہوا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button