تلنگانہ

ایندہ انتخابات میں بی آر ایس کو اقتدار میں آنے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی : کے سی آر

ورنگل – بی آر ایس کے 25 سال کی تکمیل کے موقع پر ورنگل ضلع کے ایلکترتی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  بی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھرراو نے دعوی کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کا اقتدار صدفیصد یقینی ہے۔

 

اقتدار میں آنے سے بی آر ایس کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ہر محاذ میں ناکام ثابت ہوگئی ہے۔ کانگریس حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں مالی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ چندرشیکھرراو نے کہا کہ دیڑھ سال کے اندر تلنگانہ کی یہ صورتحال ہوجانے کا

 

انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے تلنگانہ کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے انہیں کافی دکھ اور تشویش ہورہی ہے کیوں کہ وہ خود ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے طویل جدوجہد کرتے ہوئے نئی ریاست کو حاصل کیا تھا اور نئی ریاست میں 10 سال تک حکمرانی کرتے ہوئے ریاست کو ہر محاذ میں نمبر ون مقام پر لاکھڑا کیا۔ چندرشیکھرراو نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل ریاست سے 40 ہزار کروڑ روپے کے آئی ٹی اکسپورٹس ہوتے تھے

 

لیکن تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بی آر ایس حکومت کی کاوشوں سے تلنگانہ سے آئی ٹی اکسپورٹس 2 لاکھ 50ہزار کروڑ تک پہنچ گئے اور آئی ٹی کے شعبہ میں 7 لاکھ نئے ملازمتیں فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں روزگار فراہم کیا گیا۔

 

تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بی آر ایس حکومت نے ریاست بھر میں سماج کے تمام طبقات کے لئے ایک ہزار سے زائد گروکل اسکولس قائم کئے۔ تلنگانہ میں صرف تین میڈیکل کالجس تھے لیکن بی آر ایس نے ان کی تعداد 33 تک پہنچادی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button