جرائم و حادثات
مہاراشٹرا : ویان کنویں میں گرپڑی 10 کی موت

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے منڈسور ضلع کے کچاریا گاؤں کے قریب کل ایک ویان بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع زرعی کنویں میں جاگری۔ حادثے کے وقت ویان میں دو بچوں سمیت جملہ13 افراد سوار تھے جن میں سے 10 افراد کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف (NDRF) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں بچاو اور راحت کاری کے کام انجام دئیے گئے۔پولیس کے مطابق زیادہ رفتار کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا تھا۔
این ڈی آر ایف ٹیموں نے بتایا کہ کنویں میں پانی نہ ہونے کے باوجود اس کی گہرائی بہت زیادہ ہے اور اندر زہریلی گیاس بھر گئی تھی جس کی وجہہ سے بچاو اور راحت کاری کے کاموں میں خلل اندازی ہوئی۔