تلنگانہ
مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ وارنٹ حیدرآباد کے نامپلی کی عوامی نمایندوں کی عدالت نے جاری کیا۔
اطلاعات کے مطابق حضور آباد ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں بنڈی سنجے کئی مرتبہ عدالت کی طرف سے بھیجے گئے سمن کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ اس بنیاد پر عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے، اس لئے بنڈی سنجے کی طرف سے ان کے وکیل کل عدالت میں "وارنٹ ریکال” (وارنٹ منسوخی) کی درخواست داخل کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 30 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت بھی طلب کریں گے