تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کو کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں مبینہ دھاندلیوں کے الزام میں نوٹس

بی آر ایس سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے

 

۔ ان کے ساتھ سابق وزیر آبپاشی ہریش راؤ اور موجودہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و سابق وزیر فینانس ایٹلا راجندر کو بھی نوٹسیں بھیجی گئی ہیں۔ کمیشن نے تینوں کو 15 دن کے اندر یعنی 5 جون تک کمیشن کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

 

واضح رہے کہ جسٹس پی سی گھوش کمیشن، کالیشورم لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیے گئے بیراجوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جب کے سی آر چیف منسٹر تھے، اس وقت ہریش راؤ وزیر آبپاشی اور ایٹلا راجندر وزیر مالیات کے عہدے پر فائز تھے

 

۔ اسی پس منظر میں کمیشن نے ان تینوں کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ہے تاکہ وہ تعمیراتی و مالیاتی فیصلوں سے متعلق وضاحت پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button