تلنگانہ

برقی کی زائد بلز کی وصولی پر برہم گاؤں والوں نے برقی کے عملہ کو کمرے میں بند کردیا _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں عجیب وغریب واقعہ

عادل آباد _ 20 جنوری ( اردولیکس) برقی کی زائد بلز موصول ہونے پر برہم گاوں والوں نے بلز کی وصولی کے لئے آنے والے برقی عملہ کو کمرے میں بند کردیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کاے جینتھ  منڈل کے کھپری گاؤں میں جب برقی کا عملہ  بلز وصولی کرنے پہنچا تو گاؤں والوں کا  زیادہ بل کو لے کر برقی عملہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ گاؤں والوں نے برہمی ظاہر کی کہ انہیں ہر ماہ زیادہ بلوں سے پریشانی ہو رہی ہے، جینتھ کے اسسٹنٹ انجینئر  ناگیش، ایس۔ ایل۔ آئی اروند، لائن مین شیوا کمار، جے۔ ایل۔ ایم رمیش کو گاؤں والوں نے گرام پنچایت کی عمارت میں بند کردیا اور باہر سے قفل   ڈال دیا۔برقی عملہ نے انھیں چھوڑ دینے کی اپیل کی لیکن  گاؤں والوں نے کوئی بات نہیں سنی۔ جس سے  گاؤں میں کچھ کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ برقی کے اعلی افسران اطلاع ملنے کے بعد گاؤں پہنچ گئے اور پولیس کی مدد سے گاوں والوں کو سمجھا بجھا کر انھیں آزاد کرالیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button