بزنس
جاریہ ماہ کے آخری ہفتے میں بینک 5 دن بند رہیں گے
حیدرآباد _ 20 جنوری ( اردولیکس) جاریہ مہینے جنوری کے آخر میں 5 دن بینک بند رہیں گے۔ بینک یونین کی ہڑتال اور لگاتار تعطیلات کی وجہ سے بینکنگ خدمات مفلوج رہیں گی۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بینک کی چھٹی ہوتی ہے۔ 28 کو چوتھا ہفتہ اور 29 تاریخ اتوار ہے یہ تین دن بینک نہیں کھلیں گے۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین نے اس ماہ کی 30 اور 31 تاریخ کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے
بینک یونین نے ہفتے میں پانچ دن کام کرنے، پنشن اپڈیٹ کرنے، نیشنل پنشن اسکیم کی منسوخی، تنخواہوں میں اضافہ اور خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔ بند کے وجہ سے پبلک سیکٹر کے 12 بینک دو دنوں تک بند رہیں گے۔ بینک صرف 27 تاریخ کو کام کریں گے۔پرائیویٹ سیکٹر کے بینک جیسے ایچ ڈی ایف سی، ایکسس، ایس بینک 26، 28 اور 29 تاریخ کو کام نہیں کریں گے۔