تلنگانہ

حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخاب میں مجلس کو کامیابی

حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں مجلس نے اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہےمجلس کے امیدوار مرزا ریاض الحق حسن نے بی جے پی کو شکست دیتے ہوئے کامیابی درج کی

 

۔ کراس ووٹنگ کی امید لگائے بی جے پی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ کل ڈالے گئے 88 ووٹوں میں بی جے پی امیدوار گوتم راؤ کو صرف 25 ووٹ ملے، جبکہ مجلس امیدوار اور موجود رکن کونسل کو 63 ووٹ حاصل ہوئے۔ 22 سال بعد منعقد ہوئے حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں صرف بی جے پی اور مجلس نے حصہ لیا۔

 

بی آر ایس اور کانگریس جیسی بڑی پارٹیاں انتخابی مقابلے سے دور رہیں۔ انتخابات اس ماہ کی 23 تاریخ کو ہوئے تھے، جن میں مجموعی طور پر 112 ووٹرز میں 88 نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button