ایجوکیشن
نارائن پیٹ کی سعدیہ حبیب النساء کی بی-ای انفارمیشن ٹکنالوجی میں امتیازی نشانات سے کامیابی

نارائن پیٹ : 31 اگست(اردو لیکس) الحاج عبدالحمید بدرالدین صاحب کی دختر سعدیہ حبیب النساء نے عثمانیہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ لارڈز انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کالج سے بی-ای انفارمیشن ٹکنالوجی میں امتیازی نشانات کے ساتھ گریجویشن مکمل کیا۔
طالبہ نے کالج ٹاپر کے طور پر دوسرا رینک حاصل کیا۔ پروفیسر ششی کانت، کنٹرولر آف امتحانات، عثمانیہ یونیورسٹی نے ان کی تعلیمی فضیلت کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا۔ سعدیہ ایک تعلیمی اور معزز خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
سعدیہ کے دادا مرحوم جناب اسماعیل صاحب بدرالدین بانی المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ، اور نانا الحاج عبدالرحمٰن (A.R) سینئر سیاسی قائد ہیں واضح رہے کے سعدیہ سینئر صحافی عبد الرحیم (منصف ٹی وی)کی بھانجی ہیں