نیشنل

حکومت تشکیل دینے نریندر مودی کو صدر جمہوریہ کی جانب سے ملی دعوت _ اتوار کی شام مودی لیں گے وزیراعظم کا حلف

نئی دہلی _ 7 ،جون ( اردولیکس ڈیسک) نریندر مودی اتوار کی شام 7 بج کر 15 منٹ کو   وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعہ کو نریندر مودی کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے رہنما کے طور پر حکومت بنانے کی دعوت دی۔

 

اس سے قبل این ڈی اے میں شامل جماعتوں کے قائدین نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔صدر سے ملاقات اور حکومت بنانے کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد، وزیر اعظم نے راشٹرپتی بھون کے صحن سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 9 جون بروز اتوار کی شام حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔

نریندر مودی کے ساتھ ان کی وزراءکونسل کے کچھ ارکان بھی حلف لیں گے ۔این ڈی اے نے نریندر مودی کو  پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button