تلنگانہ

ریٹائرڈ پروفیسر انصاری کے پنشن معاملے پر عثمانیہ یونیورسٹی کی وضاحت

عثمانیہ یونیورسٹی نے ریٹائرڈ پروفیسر انصاری کی پنشن اور سروس سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

 

یونیورسٹی کے مطابق پروفیسر انصاری نے 2003 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا تھا، جبکہ انہوں نے اپنی سروس کو 1997 سے شمار کرنے کی درخواست دی تھی، جسے یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے متعدد بار مسترد کر دیا۔پنشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ یونیورسٹی نے یکم اپریل 2001 سے پرانے پنشن نظام کو ختم کر دیا تھا، اس لیے 2003 میں تقرری کے باعث پروفیسر انصاری نئے (LIC سے منسلک) پنشن نظام کے تحت آتے ہیں۔

 

یونیورسٹی نے کہا کہ قوانین کے مطابق وہ پرانی پنشن اسکیم کے اہل نہیں ہیں، تاہم انتظامیہ نے حکومت سے اس معاملے پر کئی بار نمائندگی بھی کی ہے

 

۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے رجسٹرار آفس سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button