نیشنل

گائے کا گوشت برآمد ہونے پر مسلمانوں کے 11 مکانات پر چلا بلڈوزر _ 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی _ 16 جون ( اردولیکس) مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں پولیس نے بعض مسلمانوں کے مکانات میں گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں ریونیو کے عملہ کی مدد سے مسلمانوں کے 11 مکانات کو بلڈوزر سے توڑدیا ۔

 

منڈلا کے ایس پی اجت سکلیچا نے بتایا کہ ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے بھینسواہی گاؤں میں چھاپہ مارا تھا۔ یہاں کے 11 گھروں سے گائے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ جس پر محکمہ ریونیو کا عملہ ملزمین کے مکانات مسمار کر رہا ہے۔جو سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے

 

منڈلا پولیس نے جمعہ کی رات دیر گئے منڈلا ضلع کے گاؤں بھینسواہی پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں گائے برآمد کیں۔ اس کارروائی کی قیادت پولیس سپرنٹنڈنٹ رجت سکلیچا اور نین پور ایس ڈی او پی نیہا پچیسیا نے کی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق گاؤں بھینسواہی میں کافی عرصے سے مویشیوں کو ذبح اور تجارت کی جارہی تھی۔ اس کی خبر ایک مخبر کے ذریعے پولیس کو پہنچی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں نین پور پولیس نے بھینسواہی گاؤں میں مذکورہ جگہ کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارا۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں گائے کا گوشت اور ہڈیاں برآمد کر لیں۔ ساتھ ہی 60 مویشیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔ نین پور پولیس نے اس جگہ سے ایک شخص کو حراست میں لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ مزید 11 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی ذبح خانہ پر بلڈوزر چلا کر مسمار کردیا۔

 

اس کے علاوہ مزید 11 مکانات ہیں جو غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔ انہیں بھی بلڈوزر سے گرایا جا رہا ہے۔ فی الحال موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button