ہزاروں کا قرض دے کر بلیک میلنگ کے ذریعہ لاکھوں کی وصولی، عوام چوکس رہیں۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ

حیدرآباد ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر بابو نے کہا ہے کہ سائبر دھوکہ باز لون ایپ کے نام پر لوگوں کو ٹھگ رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب متاثرین یہ ایپ انسٹال کرتے ہیں تو مجرم ان کے فون پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔
بغیر کسی دستاویز کے چھوٹے قرض فراہم کیے جاتے ہیں لیکن بعد میں متاثرین کی تصاویر کو برہنہ تصاویر میں تبدیل کرکے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ صرف دو سے پانچ ہزار روپے قرض دے کر بعد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اگر پیسے نہ دیے جائیں تو متاثرین کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے یا ان کے جاننے والوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
ان کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر متاثرین ہزاروں یا لاکھوں روپے سے محروم ہو سکتے ہیں یا شرمندگی محسوس کرکے خودکشی جیسا انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
انھوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لون ایپ کے جال میں نہ پھنسیں، اگر آپ متاثرین میں سے ہیں تو فوراً 100 یا 1930 پر کال کریں۔ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔