تلنگانہ

فون ٹیاپنگ معاملہ: کے سی آر سے چار گھنٹے سے زائد پوچھ تاچھ

حیدرآباد: فون ٹیپنگ کیس میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ  سے ایس آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہو گئی۔

 

حیدرآباد کے نندی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایس آئی ٹی عہدیداروں نے چار گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ تاچھ کی۔ تفتیش کے دوران ایس آئی ٹی نے کے سی آر کے بیانات کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کئے۔

 

تفتیش کے اختتام کے بعد ایس آئی ٹی عہدیدار نندی نگر سے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر نندی نگر میں واقع کے سی آر کی رہائش گاہ کے باہر بی آر ایس قائدین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی

 

۔ کے سی آر نے بالکونی میں آ کر پارٹی کارکنوں کا خیرمقدم کیا اور بعد ازاں بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

 

اجلاس میں بلدی انتخابات پر تبادلۂ خیال ہوا، جس میں کے سی آر نے کہا کہ پارٹی زمینی سطح پر کافی مضبوط ہے۔ بعد ازاں کے سی آر نے کے ٹی راما راؤ  ہریش راؤ اور آر ایس پروین کمار کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد کے سی آر نندی نگر سے ایراویلی کے لیے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button