تلنگانہ
کمسن لڑکی سے زیادتی کیس: بنڈی بھگیرتھ سے تین دن تک ہوگی پوچھ تاچھ

حیدراباد – تلنگانہ کی سیاست میں سنسنی پیدا کرنے والے پوکسو کیس کے ملزم بَنڈی بھگیرتھ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فی الحال چرلہ پلی جیل میں ریمانڈ پر موجود بھگیرتھ سے تفتیش کیلئے میڑچل ملکاجگیری ضلع عدالت نے پولیس کو اجازت دے دی ہے
۔پولیس کی جانب سے دائر کردہ عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے منگل کو ملزم کو تین دن کی پولیس تحویل میں دینے کی اجازت جاری کردی۔پولیس چہارشنبہ کو بنڈی بھگیرتھ کو اپنی تحویل میں لے کر تین دن تک پوچھ تاچھ کرے گی
بَنڈی بھگیرتھ کے خلاف ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں



