جرائم و حادثات

حیدراباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ کی خاتون تحصیلدار 2 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئیں

حیدراباد : زمین کے مسئلہ کے حل کیلئے 2 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے حیدراباد کے مضافاتی علاقہ  شاہ میرپیٹ ضلع میڑچل کی تحصیلدار سچرِتا اینٹی کرپشن بیورو کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

 

۔متاثرہ شخص کے مطابق مسئلہ حل کرنے کیلئے تحصیلدار نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، جس پر اس نے اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے رجوع کیا۔ حکام کی ہدایت کے مطابق متاثرہ شخص 2 لاکھ روپے رشوت دینے کیلئے تیار ہوگیا۔تحصیلدار نے رقم اپنے ڈرائیور کے حوالے کرنے کو کہا، جس پر متاثرہ شخص نے 2 لاکھ روپے نقد ڈرائیور کو دیے

 

۔ بعد ازاں ڈرائیور نے وہ رقم تحصیلدار تک پہنچادی۔ اسی دوران اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار اور ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button