تلنگانہ

تلنگانہ میں پولیس تقررات کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی

تلنگانہ میں پولیس تقررات کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے مطابق امیدوار اب 16 ستمبر شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ پہلے آخری تاریخ 9 ستمبر مقرر تھی۔

 

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے 29 جولائی کو 7,437 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جن میں پولیس کانسٹیبل، آرمڈ ریزرو، فائر فائٹر اور جیل وارڈر کی پوسٹیں شامل ہیں۔

 

بورڈ کے مطابق اب تک 3,38,336 امیدوار رجسٹریشن کراچکے ہیں، جبکہ 2,88,530 امیدوار فیس ادا کرکے درخواست کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔ امیدواروں کی آدھار تصدیق بھی 95 فیصد سے زائد مکمل ہوچکی ہے۔بورڈ نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ آخری وقت تک انتظار نہ کریں، کیونکہ تکنیکی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button