تلنگانہ

تلنگانہ میں گورنر اور چیف منسٹر کی جانب سے علیحدہ علیحدہ طور پر یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام _ دونوں کے اختلافات منظر عام

حیدرآباد _ 26جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے گورنر تملسائی سندر راجن اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے درمیان جاری سرد جنگ آج اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب گورنر اور چیف منسٹر نے اپنی اپنی سرکاری قیام گاہ پر یوم جمہوریہ کی تقریب منائی ۔ جبکہ ریاست کی یہ روایت رہی کہ ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریب سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ منعقد کی جاتی ہے اور اس میں گورنر اور چیف منسٹر شرکت کرتے ہیں

 

تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے روایت سے انحراف کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ گراونڈس سکندرآباد کے بجائے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا۔گورنر اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے درمیان جاری اختلافات کے پیش نظر انہوں نے راج بھون میں ہی یہ روایتی تقریب منائی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔

 

۔گورنر نے آدھے گھنٹے کی طویل تقریر کے دوران کئی بار تلگو اور انگریزی میں بھی خطاب کیا۔اس موقع پر گورنر نے موسیقی، ادب اور سماجی خدمات کے شعبوں میں خصوصی خدمات انجام دینے والے 6افراد کو ایوارڈز سے نوازا۔

دوسری طرف چیف منسٹر  کے چندرشیکھرراو نے کیمپ آفس پرگتی بھون میں قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے اس موقع پر گاندھی جی اوربی آرامبیڈکر کے پورٹریٹس پر پھول نچھاور کئے۔ساتھ ہی انہوں نے ملک کی تعمیر کے لئے ان کی خدمات کو بھی یاد کیا۔اس موقع پر ریاستی وزرا ستیہ وتی راتھوڑ، سی ایچ ملاریڈی، ارکان کونسل پلاراجیشور، ایس مدھوسدن چاری، چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی انجنی کمار اور دیگر عوامی منتخب نمائندے موجود تھے۔وزیراعلی نے بعد ازاں سکندرآبادکے پریڈ گراونڈس پر یادگار پر پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button