تلنگانہ
لفٹ میں پھنسے جانے والے ماں بیٹی کو پولیس نے بہ حفاظت باہر نکال لیا۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے کی کے پی ایچ بی کالونی میں ماں اورکمسن بیٹی لفٹ میں پھنس گئے تھے جنہیں بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کے پی ایچ بی فیز 9 میں واقع کوٹاک مہندرا بینک کی عمارت میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ لفٹ میں جارہی تھیں کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ درمیان میں رک گئی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں پھنس گئے۔اطلاع ملتے ہی کے پی ایچ بی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی انجام دی گئی۔
پولیس نے احتیاط کے ساتھ لفٹ کے دروازے کھولے اور ماں اور بیٹی کو باہر نکال لیا گیا۔پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر لفٹ میں تکنیکی خرابی پیش آئے تو گھبرانے کے بجائے ایمرجنسی الارم یا ہیلپ لائن
کے ذریعے اطلاع دیں اور لفٹ کے دروازے زبردستی کھولنے کی کوشش نہ کریں



