تلنگانہ

حیدرآباد میں یونس کی خودکشی واقعہ پر پولیس کا بیان

حیدرآباد ۔ سٹی پولیس نے یونس نامی شخص کی خودکشی واقعہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں بیان جاری کیا گیا ہے۔اے سی پی میر چوک کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے کہ یونس ساکن ایس آر ٹی کالونی، نے یہ کہتے ہوئے خودکشی کر لی کہ رین بازار پولیس نے انہیں ہراساں کیا۔

 

پولیس کے مطابق یہ سچ نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے ان کے بھانجہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ رین بازار نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے رشتہ داروں کے گھروں کا دورہ کیا جیسا کہ انھوں نے یونس کے گھر کا دورہ کیا اور تمام رشتہ داروں سے درخواست کی کہ جب بھی لاپتہ نوجوان رابطہ کرے تو اس کے بارے میں مطلع کریں۔ یونس کی موت کے معاملے میں مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد خودکشی کے پیچھے حقائق سامنے آئیں گے

 

لیکن اس شخص کی موت میں محکمہ پولیس کا کوئی دخل یا ہراسانی نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم واقعہ کی مناسب معلومات کے بغیر اس قسم کی ویڈیوز وائرل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button