ملعون راجہ سنگھ کے گھر کے پاس پکڑے جانے والے مسلم نوجوانوں کے تعلق سے پولیس کا بیان
حیدرآباد: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی کے گھر کے پاس کل پکڑے جانے والے نوجوانوں کے تعلق سے پولیس نے بیان جاری کیا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے مطابق راجہ سنگھ کے گھر کے پاس پکڑے جانے والے نوجوانوں کے بارے میں تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ اپنے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے رکن اسمبلی کے گھر کے پاس آئے ہوئے تھے۔
ان کے پاس سے کوئی قابل اعتراض مواد دستیاب نہیں ہوا۔ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے خواہش کی ہے کہ وہ غلط معلومات نہ پھیلائیں اور شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں۔ جن نوجوانوں کو ملعون کے گھر کے پاس سے پکڑا گیا تھا ان کی شناخت شیخ اسماعیل اور شیخ خواجہ کے طور پر کی گئی تھی۔ اس دوران ملعون راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ رات دیر گئے چار افراد نے ان کے گھر کی ویڈیو گرافی اور تصویر کشی کررہے تھےکہ
مقامی افراد نے انھیں پکڑ لیا۔ ان کے فون کی جانچ پر پتہ چلا کہ انھوں نے یہ تصاویر اور ویڈیو ز کے ساتھ ان کا لوکیشن ممبئی میں کسی کو بھجوایا ہے۔