تلنگانہ

ہفتہ اور اتوار کو انہدامی کاروائی کیوں ؟ مرنے والے کی بھی آخری خواہش پوچھی جاتی ہے۔ حیڈرا کی انہدامی کاروائی کی سماعت کے تلنگانہ ہائیکورٹ کا سوال

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں حیڈرا کے خلاف سماعت جاری ہے۔ کمشنر رنگناتھ نے سماعت میں ورچول طور پر شرکت کی۔ امین پور تحصیلدار عدالت میں پیش ہوئے اور وضاحت پیش کی۔

 

ہائی کورٹ نے ان سے سوال کیا کہ انہدامی کاروائی ہفتہ، اتوار اور غروب آفتاب کے بعد کیوں؟ عدالت نے پوچھا آپ کو اتوار کو کام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ عدالت نے بھی پوچھا کہ چھٹیوں میں نوٹس کیوں جاری کی جارہی ہے اور فوری طور پر انہدامی کاروائی کیوں کی جارہی ہے۔عدالت نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ہفتہ اور اتوار کو انہدامی کاروائی نہ کرنے سے متعلق سابقہ عدالتی فیصلے موجود ہیں۔

 

عدالت نے پوچھا کہ سیاسی قائدین اور اعلی عہدیداروں کے کہنے پر غیر قانونی طور پر آگے نہ بڑھا جائے یہ بھی پوچھا کہ مکانات کی انہدامئی کاروائی سے قبل مالکین کو کوئی آخری موقع دیا گیا تھا۔ عدالت نے پوچھا کہ سرکاری اثاثہ کے تحفظ کے نام پر بے قصور عوام کو پریشان کیا جائے گا؟ عدالت نے ہائیڈرا کو اسی طرح سے آگے بڑھنے پر حکم التوا جاری کرنے کا انتباہ دیا۔

 

عدالت نے پوچھا کہ مکانات خالی کرنے کا بھی موقع دیے بغیر ہنگامی صورتحال میں انہدامی کاروائی کی کیا ضرورت ہے؟ تلنگانہ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ مرنے والے کی بھی آخری خواہش پوچھی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button