تلنگانہ

اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ کے خلاف سنتوش نگر پولیس اسٹیشن میں آج مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ڈی سی پی روہت راجو نے بتایا کہ دفعہ 353 (ڈیوٹی میں رکاوٹ) اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منگل کی رات جناب اکبر الدین پرانے‌شہر کے للیتا باغ ڈیویژن میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

 

پولیس انسپکٹر نے قائد مجلس کو قبل از وقت جلسہ ختم کردینے کو کہا تھا جس پر اکبر الدین اویسی نے انسپکٹر سے کہا تھا کہ ابھی پانچ منٹ کا وقت باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی معاملے میں‌کیس درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button