تلنگانہ

قائد مجلس اکبرالدین اویسی سے دارلسلام میں مختلف مسائل پر میدک مجلس کے قائدین کی ملاقات

میدک13اگست(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)مجلسِ اتحاد المسلمین میدک کے صدر جناب سید عشرت علی صفی نے آج دار السلام حیدرآباد پہونچ کر جناب اکبر الدین اویسی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے میدک کے مسلمانوں کے حل طلب مسائل سے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہوئے واقف کروایا۔

 

جس پر جناب اکبر الدین اویسی نے مسائل کو ریاستی وزیرِ اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علم میں لاتے ہوئے انہیں حل کروانے کا تیقن دیا۔

 

ان مسائل میں میناریٹی ریسیڈینشل اسکول برائے طالبات کی عمارت، میناریٹی ریسیڈیشنل جونئیر کالج برائے طلبہ کا قیام،میدک کے اردو میڈیم اسکولس میں مستقل اسٹاف کا تقرر،اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر کو اپگریڈ کرنے کا مسئلہ،ڈائیٹ کالج میدک میں مخلوعہ جائیدادوں پر مستقل بھرتی،اردو بھون عمارت کو ریپیر کرواتے ہوئے ھانڈ اوور لینے کا مسئلہ،نواب پیٹ قبرستان کے باؤنڈری وال کی تعمیر،گاندھی نگر قبرستان کی حصار بندی،منی حج ہاؤز کا قیام،میناریٹی فنکشن ہال کے مابقی کاموں کی جلد از جلد تعمیر کے علاوہ دیگر مسائل شامل ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی مجلسی قائدین شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button