نیشنل

بابری مسجد کے انہدام سے متعلق یو پی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ نے بند کردیا

نئی دہلی _ 30 اگست ( اردولیکس) سپریم کورٹ نےسال 1992 میں اجودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کو روکنے میں اتر پردیش حکومت اور اس کے کئی عہدیداروں پر ناکامی کا الزام لگانے والی توہین عدالت سے متعلق تمام درخواستوں کو منگل کے روز بند کردیا۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے پیش نظر درخواستوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس سنجے کشن کول اور ابھے ایس اوکا کی بنچ نے کہا کہ توہین عدالت کی یہ درخواست سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کی روشنی میں  بے اثر ہو گئی ہے جس میں ہندو فریقین کو متنازعہ زمین کی ملکیت دی گئی تھی۔
بینچ نے توہین عدالت کی درخواست گزار، جس کا انتقال ہو چکا تھا، کو امیکس کیوری کے ساتھ تبدیل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
بابری مسجد کو دسمبر 1992 میں منہدم کر دیا گیا تھا۔ اتر پردیش حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کو اس بات کی ضمانت دینے کے باوجود کہ اس ڈھانچے کی حفاظت کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے یوپی حکومت کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلا۔
2019 میں، سپریم کورٹ نے ایودھیا میں متنازعہ مقام کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں دیا تھا۔
ستمبر 2020 میں، لکھنؤ کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی، اور کئی دیگر کو انہدام کے معاملے میں بری کر دیا تھا۔اور اپنے فیصلے میں یہ کہا کہ سی بی آئی مسجد کا انہدام کا باعث بننے والی کسی بھی ملی بھگت کو ثابت کرنے کے لیے کوئی حتمی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
خصوصی عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ متنازعہ ڈھانچے کو گرانے کی کوئی سازش یا اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button