جنرل نیوز

کریم نگر کے سرکس گراؤنڈ پر 10 ستمبر کو مسلم گریجویٹس کریم نگر اور لکش فاؤنڈیشن کی جانب سے میگا جاب میلے کا انعقاد

کریم نگر میں واقع سرکس گراؤنڈ پر 10 ستمبر کی صبح 10 بجےتا شام پانچ بجے مسلم گریجویٹس کریم نگر اور لکش فاؤنڈیشن کی جانب سے میگا جاب میلے کا انعقاد استفادہ کی اپیل

کریم نگر’ عادل آباد ‘نظام آباد اور میدک کے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 10 ستمبر بروز منگل بمقام سرکس گراؤنڈ کریم نگر پر لکش فاؤنڈیشن ڈاکٹر مشتاق علی (گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار و چیئرمین لکش انٹرنیشنل ا سکول) اور مسلم گریجویٹس کی جانب سے ایک جاب میلہ *روزگار کریم نگر* کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر حیدراباد سمیت 50 سے زائد کمپنیوں کو کریم نگر بلایا جا ئیگا , جس میں دسویں جماعت سے لے کر کوئی بھی ڈگری پاس لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر سکتے ہیں, یاد رہے کہ اس جاب میلے میں بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کو گھر بیٹھے کام کرنے *ورک فرم ہوم * کا موقع بھی رہے گا , لہذا 10 ستمبر کو صبح 10 بجے سے پہلے سرکس گراؤنڈ کریم نگر پر اپنے سرٹیفیکیٹس کے زیرکس اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ موجود رہیں۔ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے سلسلے میں یہ ایک کامیاب کوشش ہوگی ۔

 

نیک تمناؤں کے ساتھ:-

 

 

* لکش فاؤنڈیشن کریم نگر*

*مسلم گریجویٹس ویلفیئر اسوسییشن کریم نگر* مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔ 9885522763

9347845993

9700628905.

متعلقہ خبریں

Back to top button