تلنگانہ

کریم نگر میں 33 الکٹرک بسوں کا افتتاح _ حیدرآباد کے بعد کریم نگر میں چلائی جائیں گی آر ٹی سی کی الکٹرک بسیں

کریم نگر _ 29 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی نے حیدرآباد کے بعد پہلی مرتبہ کریم نگر میں آر ٹی سی کی الکٹرک بسوں کو شروع کیا ہے

وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سجنار کے ساتھ مل کر کریم نگر کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں 33 الکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روآنہ کیا۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ آر ٹی سی نے سب سے پہلے حیدرآباد شہر میں الکٹرک بسوں کو شروع کیا تھا اب کریم نگر میں بھی الکٹرک بسوں کو شروع کیا گیا ہے بعد میں ریاست کے دیگر شہروں میں بھی ان بسوں کو شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کریم نگر میں 70 الکٹرک بسوں کو منظور کیا گیا ہے ان میں آج 33 بسوں کا افتتاح کیا گیا بہت جلد مزید 37 بسوں کو متعارف کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button