انٹر نیشنل

حسن نصر اللہ کی دختر بھی شہید۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی: لبنان پر تازہ حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی دختر زینب نصراللّٰہ کے بھی شہید ہونے کا اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ میں بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں زینب نصراللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم حزب اللہ یا لبنانی حکام کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

سال2022 میں المنار ٹی وی کو ایک انٹرویو میں اپنے بھائی ہادی کی شہادت پر والدین کے ردعمل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے زینب حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ ہادی کی شہادت پر ان کے والدین کی آنکھوں سے ایک میں آنسو نہیں ٹپکا تھا بلکہ والدہ تو بھائی کی شہادت کو حیات بعد از مرگ مانتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں

 

انہوں نے کہا تھا کہ ان کا خاندان اس شہادت پر غمزدہ ہونے کے بجائے اس پر فخر کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button