تلنگانہ

عادل آباد میں پھرشیرکی موجودگی سے سنسنی۔ مزدوروں نے سیل فون میں کی تصاویرقید

عادل آباد: ضلع عادل آباد کے بھیم پورمنڈل کے پپل کوٹی کے مضافات میں ذخیرہ آب کے قریب کل رات دیرگئے شیرکے نظرآنے کی اطلاع سے عوام میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ خاص طورپرتعمیراتی کام کرنے والے مزدورخائف ہیں۔ انھوں نے شیرکی تصویراپنے سیل فونس میں قید کی ہیں۔ دریں اثناء محکمہ جنگلات کے حکام اس علاقہ میں بیس کیمپ قائم کئے ہوئے ہیں۔ انیمل ٹریکرس اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ایف آراوگلاب اورایف ایس اورپریم سنگھ نے عوام سے کہا ہے کہ شیرسے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button