تلنگانہ

چیف منسٹرچندرشیکھر راو کا پیرکو نلگنڈہ کا دورہ

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھر راو پیر کے دن ضلع نلگنڈہ کا دورہ کریں گے۔ وہ وزیربرقی جگدیشورریڈی کے ہمراہ یادادری تھرمل پاورپلانٹ کے کاموں کا معائنہ کریں گے۔ سال 2015 میں اس پلانٹ کی تعمیرکا آغازہوا تھا اوراب تک قریب 70 فیصد اس کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ جملہ 4 ہزارمیگا واٹ پرقی پیداور کے مقصد کے تحت اس پاورپلانٹ کی تعمیرکروائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button