تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش سے موسم خوشگوار، کئی اضلاع میں مزید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد شہر میں شدید گرمی سے پریشان شہریوں کو ہفتہ کی دوپہر بارش نے راحت پہنچائی۔ دوپہر تک تیز دھوپ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دلسکھ نگر ؛ ملک پیٹ جوبلی ہلز، فلم نگر، بورابنڈہ، یوسف گوڑہ، ایس آر نگر اور صنعت نگر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی

 

، جبکہ حیدرگوڑہ اور اپرپلی کے اطراف موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دو گھنٹوں کے دوران رنگا ریڈی، وقارآباد، نارائن پیٹ اور محبوب نگر اضلاع میں شدید بارش جبکہ میدک، سدی پیٹ، ناگر کرنول، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر، عادل آباد اور نرمل اضلاع میں ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button