تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا انتباہ۔ چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کو چوکس رہنے کی دی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ میں بارش کے انتباہ کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری راماکرشنا راؤ نے آج (ہفتہ کے روز) سکریٹریٹ میں ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انہوں نے حکام کو

 

کئی اہم امور پر ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ریاست بھر میں بارشوں کی صورتحال، دھان (چاول) کی خریداری اور وزیرِ اعلیٰ کے ضلعی دوروں کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف تجاویز اور ہدایات دی گئیں۔چیف سیکریٹری نے بارشوں کے

 

ممکنہ اثرات پر خصوصی طور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے تمام اضلاع کے انتظامی عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے امکان کے پیشِ نظر عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے پیشگی

 

اقدامات کیے جائیں۔ نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے سے دوچار مقامات پر خصوصی توجہ دینے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button