تلنگانہ

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش

حیدرآباد _ 12 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں چہارشنبہ کی نصف شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہا

 

۔حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں آدھی رات سے ہی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، کوکٹ پلی، سیری لنگم پلی، مہدی پٹنم، پنجہ گٹہ، چارمینار، ملکاجگری، مشیرآباد میاں پور، حیدر نگر، چندا نگر، لنگم پلی، کونڈاپور، مادھاپور، گچی باولی، رائے درگ، درگم چرو، اور جوبلی ہلز کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

اسی طرح اضلاع سنگاریڈی، وقارآباد اور میڑچل ؛ سدی پیٹ ؛ کریم نگر ؛ جگتیال میں بھی بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو دنوں تک شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ (40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی بتائے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button