تلنگانہ
حیدرآباد میں بارش بعض پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر شمس آباد ایر پورٹ پر موسم لینڈنگ کے لیے سازگار نہیں ہے۔اسی وجہ سے کئی پروازوں کو وجئے واڑہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
کولکتہ، ممبئی اور پونے سے آنے والی انڈیگو کی پروازوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔