تلنگانہ
تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک بارش۔ کچھ اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک ہلکی اورموسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ۔حکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ عادل آباد، کومرم مبھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، ملوگو، کتہ گوڑم، کھمم، میدک اور کاماریڈی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، نظام آباد، جگتیال، پیدا پلی، بھوپال پلی، کتہ گوڑم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر اور ونپرتی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔