تلنگانہ کے ان اضلاع میں ایندہ تین دن تک بارش – حیدرآباد میں اتوار کی شام ہوئی ہلکی بارش
![](/wp-content/uploads/2023/07/30rain1a_2.jpg)
تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے، جس کی اطلاع حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں فیٹل طوفان کے اثرات کی وجہ سے تمل نادو اور آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں میں بھی شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔
طوفان کے اثر سے حیدرآباد شہر میں اتوار کی صبح سے ہی موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں شام کے وقت ہلکی بارش ہوئی بارش کا یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔
تلنگانہ میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ اتوار سے پیر تک، ملگ، کتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اضلاع میں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پیر سے منگل تک، بھوپال پلی، ملگ، کتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکندہ اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں، اس ماہ کی 4 تاریخ تک ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔