تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ پانچ دنوں تک بارش کے امکانات

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ اس نے کہا کہ جمعرات سے ہفتہ تک ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ اتوار اور پیر کو کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں

 

۔ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کو یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ناگر کرنول اور ونپرتی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کئی مقامات پر 30-40 کلومیٹر کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ منچیریال، کریم نگر، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، محبوب آباد، ورنگل اور جنگاؤں اضلاع میں پیر کو بھاری بارش ہوگی۔

 

عادل آباد، آصف آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی پلی، سوریا پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، بھونگیر، حیدرآباد، میڑچل، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ہواؤں اس سلسلہ میں متعلقہ اضلاع کو یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button