تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

حیدرآباد: مانسون کے پیش نظر آئندہ تین دنوں تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس پیش قیاسی کے ساتھ بعض اضلاع کے لیے احتیاطی انتباہ جاری کیا ہے۔

 

محکمہ کے مطابق جمعرات کے روز آصف آباد، منچریال اور بھوپال پلی اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے۔ جب کہ جمعہ کے روز متحدہ عادل آباد، کریم نگر، کھمم، رنگا ریڈی، حیدرآباد، نظام آباد، بھوپال پلی، ملگو اور سنگاریڈی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیے ’ایلو الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button