انٹر نیشنل

حجاج ریل میں سوار ہوتے وقت کن امور کا خیال رکھیں، شہری دفاع کی ہدایت

ریاض ۔ کے این واصف

شہری دفاع کی جانب سے مشاعرریلوے استعمال کرنے کے دوران حجاج کرام کی سلامتی کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اخبار24 کے مطابق شہری دفاع نے عازمین حج کوکہا ہے کہ حفاظت وسلامتی کے اصولوں کو ہمیشہ مدنظررکھیں۔ مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اورعرفات) میں ٹرین استعمال کرتے وقت مقررہ ضوابط کا خیال رکھاجائے۔ ٹرین میں سوار ہونے اوراترتے وقت اژدھام سے گریز کریں ۔

 

 

بھاری اوربڑا سامان لے جانے کی کوشش نہ کی جائے۔ حج مشنز کی جانب سے مقررہ اوقات کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ ہرعازم حج ٹرین پرسوار ہونے کے لیے اپنے حج گروپ کے ذمہ دار سے رابطہ کرے اورجو وقت ان کےلیے مقرر کیا گیا ہے اسی وقت ٹرین اسٹیشن پہنچیں۔

 

 

مشاعر ریلوے کی جانب سے آگاہی بورڈز کے علاوہ حجاج کی سہولت کےلیے تعینات کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پرعمل کریں۔مصدقہ ذرائع ابلاغ اورسرکاری اداروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعےجاری ہونے والی ہدایات اور معلومات کی روشنی میں حج مناسک ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button