تلنگانہ
تلنگانہ میں آج اور کل پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں اتوار اور پیر کے دن گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر ریاست کے شمالی اور مغربی اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
ماہرین موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں بننے والی فضائی اثر اور مشرقی و جنوب مشرقی سمت سے آنے والی مرطوب ہواؤں کی وجہ سے بارشوں کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
ادھر ریاست کے بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی آسمان ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔



