تیز ہواوں کے ساتھ بارش ایک ہلاک 2 زخمی۔ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں واقعہ

حیدرآباد: بجلی گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے پدا مولمنڈل کے کونڈاپور گاؤں میں پیش آیا۔
مقامی افراد اور ایس آئی پرشانت وردھن کے مطابق گاؤں کے رہنے والے آنندم، وینکٹیا اور نیرٹی نرسمہلو پیشے کے اعتبار سے کسان بتائے گئے ہیں اور بکریاں بھی پالتے تھے۔ چہارشنبہ کے روز یہ تینوں اپنی بکریوں کو چروانے کے لیے کھیتوں میں لے گئے۔شام کے وقت تیز ہوا، بارش اور گرج چمک کے دوران یہ سب قریب ہی ایک املی کے درخت کے نیچے پناہ لینے رکے۔
اسی دوران درخت پر بجلی گر گئی جس کے نتیجہ میں آنندم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی بتائے گئے ہیں۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر تانڈور سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا
جہاں ابتدائی علاج کے بعد مزید بہتر علاج کے لیے دوسرے ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔



