جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب سے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری کا خطاب
:حج اللہ کی مفروضہ عبادتوں میں ایک اہم فرض عبادت، جسکو اخلاص نیت اور اللہ کی رضا کی خاطر کرنا چاہیئے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب سے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری کا خطاب

حیدر آباد ۲۹ اپریل (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد میں ریاست تلنگانہ سے وابستہ عازمین حج کی تہنیتی تقریب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ المؤمنات کی صدارت میں منعقد ہوئی، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا اور حجاج کرام کا تعارف کروایا ، جلسہ کا آغاز ڈاکٹر مفتیہ ڈاکٹر حافظہ رمیصاء افشین کی قرأت ، حافظہ ثریدہ عزرین کی نعت شریف سے ہوا، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی جامعة المؤمنات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حج اللہ کی مفروضہ عبادتوں میں سے ایک اہم ترین فرض عبادت ہے جو صاحب استطاعت پر عمر میں ایک مرتبہ فرض ہے، حج اخلاص نیت اور اللہ کی رضاء کیلئے ہونا چاہئے۔ جب آدمی حج کیلئے جاتا ہے
تو اسے اپنے وطن اور بیوی و بچے رشتے داروا قارب کو چھوڑ کر مال و دولت خرچ کر کے جانا پڑتا ہے یہ سب اس لئے کرنا ہوتا ہے کہ حج کی ادائیگی شریعت کا حکم ہے یہی وجہ ہے کہ شریعت نے حج کے حوالے سے بہت ہی رغبت دلائی ہے ، انسان کو کعبہ مشرفہ کے حج و زیارت پر ابھارا، وحی و رسالت کے دیدار کا شوق بھی دلایا ہے اور سب سے زیادہ سب سے بڑھ کر شریعت نے حج کا اتنا اجر و ثواب متعین فرمایا ہے کہ سفر حج ایک عاشقانہ سفر بن جاتا ہے، حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سے اعمال اچھے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا ، پوچھا گیا پھر کونسا ؟ فرمایا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ، پوچھا گیا پھر کونسا ؟ ارشاد فرمایا حج مبرور حج مبرور کیا ہے؟ وہ حج جس کے دوران کوئی گناہ کا ارتکاب نہیں ہوا ہو ، وہ حج جو اللہ کے یہاں مقبول ہو ، وہ حج جس میں کوئی زیادہ شہرت مقصود نہ ہو اورس میں کوئی فسق و فجور نہ ہو، و ہ حج جس سے لوٹنے کے بعد گناہ کی تکرار نہ ہواور نیکی کا رجحان بڑھ جائے ۔
وہ حج جس کے بعد آدمی دنیا سے بےرغبت ہو جائے اور آخرت کے سلسلہ میں دلچسپی دکھائے ۔ عازمین حجاج کرام میں مولانا حافظ محمد حامد قریشی جامعہ نظامیہ مولا نا مفتی حافظ سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا محمد منظور احمد مولانا حافظ سید عارف محی الدین جناب محمد یوسف علی، جناب میر تحفظ علی قادری ، جناب یوسف پاشاہ قادری ، جناب مبشر احمد ، جناب فضل احمد ، جناب سید مجیب الدین ، جناب اشرف ، ڈاکٹر فہیم اشرف ، حافظ سید مبین ، جناب جنید ابراہیم ضیائی جناب مبین غوری محترمہ رفعت محتر مہ اصغری محترمہ ذاکرہ سلطانہ محترمہ سیدہ امرین ، ڈاکٹر مفتیہ ذریشما ، ڈاکٹر مفتیہ عائشہ سمیہ، ڈاکٹر مفتیہ صدیقہ فاطمہ شامل رہے جامعۃ المؤمنات کی جانب سے ان عازمین حجاج کی گلپوشی وشال پوشی کی گئی
۔ اس موقع پر حافظ عبد القیوم ( میدک )، مولانا سید خضر پاشاہ قادری چشتی، مفتی عبدالرحیم ، جناب محمد احمد پاشاہ حافظ مصعب پاشاہ دانش ، ڈاکٹر یس یم صادق ، جناب سعادت علی – کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھیں



