اسپشل اسٹوری

سعودی عرب میں 96 فیصد خواتین موبائل استعمال کرتی ہیں۔ ایک سروے

ریاض کے این واصف

موبائل فون آج انسان کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل اب جیسے انسان کے جسم کے ایک عضو کی حیثیت حاصل کرگیا ہے۔ایک سروے کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں 96.23 فیصد خواتین موبائل استعمال کرتی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’اس کے بالمقابل کمپیوٹر استعمال کرنے والی خواتین کی شرح 46.60 فیصد ہے‘۔

 

 

محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں 94.3 فیصد رہائشی جن میں شہری و غیر ملکی شامل ہیں انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں۔محکمے نے کہا ہے کہ’ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔

 

 

سعودی عرب میں 95 فیصد مرد اور 96.23 فیصد خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔مجموعی رہائشیوں میں سے 93.6 فیصد سعودی اور 95.2 فیصد غیر ملکی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button