تلنگانہ

کریم نگر کے مسلم وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے نمائندگی _ مختلف مسائل پر یادداشت حوالے

کریم نگر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے مختلف سیاسی مذہبی ملی قائدین کے ایک وفد نے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسائل کی یکسوئی پر  توجہ دہانی کرائی۔ ان مسائل میں پیشرو بی آر ایس حکومت میں کئے گئے وعدے بھی شامل ہیں جس کو حل کرنے کے لئے نمائندگی کی گئی

جمعرات کو کریم نگر مسلم جے اے سی کے صدر ابوبکر خالد کی قیادت میں مسلمانوں کے وفد نے پونم پربھاکر کو ایک یادداشت حوالے کی۔جس میں وزیر موصوف سے کریم نگر کے مضافاتی علاقے چنتا کنٹہ میں نامکمل اقلیتی کمیونٹی ہال کو منظوری دیتے ہوئے اسے مکمل کرنے کی درخواست کی گئی۔ اردو میڈیم اسکولوں میں ودیا ویلنٹرز کا تقرر کیا جائے۔موجودہ ڈی ایس سی میں میڈیم جائیدادوں کو ایس سی اور ایس ٹی کے لئے مختص کی گئی جائیدادوں کو ڈی ریزرو کر دیا جائے اور تمام اہل امیدواروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں

 

۔وفد کی نمائندگی پر مثبت جواب دیتے ہوئے وزیر نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ضلع کلکٹر،وقف بورڈ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے اور زیر التوا مسائل کو حل کریں گے۔ مفتی غیاث محی الدین، مظہر محی الدین ساجد، فصیح الدین نواب، جمیل الدین، صمد نواب، ایم ڈی تاج الدین، عباس سمیع ڈپٹی میئر ، ایس اے محسن، صدر قاضی منقبت خان، حافظ ضیاء اللہ خان، ایم اے خالد، جمیل، زبیر احمد، وسیم الدین، شعیب لطیفی ، نہال، احمد علی، خازہ خان، ایم اے متین، چاند، ظفر، صادق علی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button