تلنگانہ

آل انڈیا مسلم ویمنس اسوسی ایشن کی وقف ترمیمی بل کی پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی

آل انڈیا مسلم ویمنس اسوسی ایشن کی جانب سے حیدر آباد میں وقف ترمیمی بل پر پارلیمانی کمیٹی سے پیش کی گئی   نمائندگیوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ تنظیم وقف ترمیمی بل 2024 کی سخت مخالفت کرتی ہے کیونکہ اس سے ہمارے دستوری حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

 

ڈاکٹر اسماء زہرہ صدر آل انڈیا مسلم ویمنس اسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کمیٹی کو پیش کی گئی نمائندگی میں بتایا گیا ہے کہ  ملک کے شہریوں کی حیثیت سے ہمیں ہماری مذہبی جائیدادوں جیسے مساجد عید گاہ مدارس اور قبرستانوں کی دیکھ بھال کا حق حاصل ہے۔ غریبوں کی مدد اور مسلم برادری کی خواتین کو با اختیار بنانے کی آڑ میں ہندوستان بھر کی وقف جائیدادوں پر قبضہ کر کے اس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کا واحد مطالبہ یہی ہے کہ وقف ایکٹ 1995 اور 2013 کو بحال کیا جائے ۔ وقف ایکٹ 1995 کو بہتر بنانے کیلئے مزید کچھ ترمیمات کی جاسکتی ہے لیکن اس کی تنسیخ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔ نمائندگی میں بتایا گیا ہے کہ اگر وقف بورڈس میں بے قاعد گیاں ہو رہی ہیں تو اس کا ازالہ کیا جا سکتا ہے لیکن وقف انتظام اور منتظمین کو وقف قانون 1995 کے مطابق ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button