انٹر نیشنل

شاہ رخ نے عمرہ کیا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مکہ کا دورہ کیا اور عمرہ کی سعادت سے سرفراز ہوئے۔ سپر اسٹار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ احرام میں چہرے پر ماسک لگاے نظر آرہے ہیں۔خانہ کعبہ میں شاہ رخ خان کی موجودگی کد ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں وہ لوگوں کے درمیان نظر آرہے ہیں اور ان سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے شوٹنگ کا شیڈول مکمل ہونے کا کل ہی اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اداکار نے شوٹنگ ختم کرنے کے بعد عمرہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button